حضور سرکارِ عالی قدس سرہٗ العزیز فرماتے تھے کہ اہلِ بیت کی مودت از روئے قرآن مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ آپ اس آیت کا حوالہ بھی دیتے کہ۔ (القرآن)
قُلْ لَّآ اَسْـَٔــلُكُمْ عَلَيْهِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبٰى (پارہ ۲۵ سورۃ شوریٰ آیت ۲۳)
تشریح:۔ فرما دیجئے اے میرے محبوب! ان لوگوں سے کہ میں نے جو احسانات تم پر کیے ہیں یعنی تمہیں پاک کیا، اندھیروں سے نکال کر روشنی عطا فرمائی‘ دانائی سکھائی‘ کتاب کا علم دیا، اس سے پہلے تم کھلی گمراہی میں تھے‘ ان کا میں تم سے کوئی اجر نہیں چاہتا لیکن میرے اہلِ بیت ؊ سے مودت کرنا۔ پس یہ مودت امت پر فرض ہو گئی۔
نیز حضور سرکارِ عالی قدس سرہٗ العزیز درج ذیل آیت کے حوالے سے ساداتِ عظام کی عظمت و حرمت سب پر فرض قرار دیتے۔ ارشادِ خداوندی ہے: