بڑی شان والے ہمارے محمد ﷺ
بڑی آن والے ہمارے محمد ﷺ
اسی شان پر ہے خدائی تصدق
بنائے خدائی ہمارے محمد ﷺ
نورِ خدا ہیں ظہورِ خدا ہیں
بناء لا اله ہیں ہمارے محمد ﷺ
بڑی شان والے ہمارے محمد ﷺ
عرش تا فرش شور صلی علٰی تھا
دلہا بن کے آئے ہمارے محمد ﷺ
محبوبِ خدا ہیں حبیبِ خدا ہیں
کہف الوریٰ ہیں ہمارے محمد ﷺ
بڑی شان والے ہمارے محمد ﷺ
شَفِيْعُ الْاُمَمْ ہیں جَمِيْلِ الشِّيَمْ ہیں
خدائی کے آقا ہمارے محمد ﷺ
نورِ عرشِ بریں نورِ عرض و سما ہیں
وریٰ الوریٰ ہیں ہمارے محمد ﷺ
بڑی شان والے ہمارے محمد ﷺ
شکلِ خدا ہیں کہ شانِ خدا ہیں
رسولوں کے شاہ ہیں ہمارے محمد ﷺ
دو عالم کی رحمت ہیں بھیسِ خدا ہیں
ہیں عاؔجز کے آقا ہمارے محمد ﷺ
بڑی شان والے ہمارے محمد ﷺ
بڑی آن والے ہمارے محمد ﷺ
بڑی شان والے ہمارے محمد ﷺ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنی رائے دیجئے