جمعہ، 6 فروری، 2015

اظہارِ تشکر – مصباح العرفان

جو انسان بندوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا، در حقیقت وہ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا نہیں کرتا۔ میرے شیخ حضرت سیّد محمد مبارک علی شاہ گیلانی نے مصباح العرفان تحریر فرما کر ہم پر خصوصاً اور دیگر اہلِ طریقت پر عموماً احسانِ عظیم فرماتے ہوئے ہماری راہبری کا حق ادا فرمایا ہے۔ لا ریب! حضرت سیّد محمد مبارک علی شاہ گیلانی ہدیۂ تبریک کے مستحق اور لائق ہیں بلکہ عین واجب حقدار ہیں کہ حضرت کی بارگاہ میں شکریہ کے چند الفاظ زیرِ قلم ہیں۔

شکریہ یا شیخ المعظم
المشکور
حکیم حاذؔق صلاح الدین
فیصل آباد

 

میرے شیخ حضرت سیّد محمد مبارک علی شاہ گیلانی، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ قادریہ منڈیر شریف سیّداں‘ سیالکوٹ‘ لائق صد سپاس ہیں کہ مصباح العرفان لکھ کر مریدین و متوسلین کی بے پناہ راہنمائی فرمائی۔ کتاب کیا ہے؟ دریا کو کوزہ میں بند کیا ہے۔ آستانہ و خانقاہ نشین کے قلم کی یوں جنبش دلیل ہے کہ اُمّت ِ مسلمہ پھر سے انقلاب برپا کرنے والی ہے۔ ہمیشہ انقلاب خانقاہوں سے ہی آیا ہے۔ یہ خانقاہ نشین اُمّت کی تعلیم و تربیت کے ذمہ دار ہیں اور حضرت نے بحسن خوبی ذمہ داری نبھائی۔

شکریہ یا شیخ المعظم
المشکور
غلام مرتضیٰ
فیصل آباد

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے