جمعہ، 11 ستمبر، 2015

مدنی اَخلاق – مصباح العرفان

باب دوم

خوشبوئے کردار

 

{مدنی اَخلاق}

میرے مرشدِ کریم‘ سخیٔ کاملؒ نے مجھے سرکا رِ عالیؒ کی زندگی بسر کرنے کے انداز سے آگاہ کرتے ہوئے فرمایا:

سرکارِ عالیؒ کے اوصافِ حسنہ میں خوش اَخلاقی کو بنیادی حیثیت حاصل تھی۔ اس موضوع پر اَحکاماتِ ربانی ا ور نبیٔ پاک ﷺ کے فرمان عالی شان ہمیشہ ان کے پیشِ نظر رہتے۔ کوئی شخص یہ دعوی نہیں کرسکتا کہ اس نے سرکارِ عالیؒ کو اپنی پوری زندگی میں اَخلاقِ حسنہ کے معیارسے گری ہوئی کوئی بات یا حرکت کرتے دیکھا ہو۔ آپؒ کی پوری زندگی اتباعِ قرآن وحدیث میں روشنی کا مینار تھی۔ سخیٔ کاملؒ فرمایا کرتے کہ سرکارِ عالیؒ سیرت و کردار کا اعلی نمونہ تھے۔ خوش اَخلاقی‘ خوش پوشی‘ فراخ دلی‘ کریم النفسی‘ تواضع‘ انکساری اور توکل علی اللہ میں اپنی مثال آپ تھے۔ یہ اوصاف کسی ’’مردِ حق‘‘ درویش‘ فقیر اور ولیٔ کامل ہی میں پائے جاسکتے ہیں۔ کوئی عام آدمی ان اوصافِ حمیدہ کا مظاہرہ نہیں کر سکتا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے