جمعہ، 5 اکتوبر، 2012

ناگ کا پہرہ – ملفوظاتِ محبوبِ ذات


ناگ کا پہرہ

حضور سرکارِ عالی قدس سرہٗ العزیز نے مری کے پہاڑوں اور جنگلات میں بھی کئی کئی راتیں عبادت میں گذاری ہیں۔ اُن دنوں وہ جنگلات اتنے گھنے تھے کہ وہاں شیروں، چیتوں اور دیگر خونخوار چوپاؤں نے بسیرا کر رکھا تھا مگر کوئی خونخوار جانور آپ  کے لئے باعث ِ زحمت نہ ہوتا۔ بلکہ لوئر ٹوپہ کے مقام پر ایک ناگ آپ  کی عبادت گاہ پر رات بھر پہرہ دیتا رہتا تاکہ عام لوگ اس طرف نہ آئیں۔ آپؒ کے وہاں سے تشریف لے جانے کے بعد وہ ناگ بھی غائب ہو گیا۔

 

حدیثِ نبوی ﷺ

تمام دشمنوں سے انسان کا بد ترین دشمن اس کا اپنا نفس ہے جو اس کے دونوں پہلوؤں کے درمیان ہے اور خون کے ساتھ مل کر تمام جسم میں حرکت کرتا ہے۔
حضرت داؤد ؈ کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اپنے نفس کی مخالفت کر کیونکہ میری دوستی اس کی مخالفت میں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے