جمعہ، 24 اکتوبر، 2014

بیرونِ ملک بھاگنے سے روک دیا – ملفوظاتِ محبوبِ ذات

فقیر محمد‘ ساکن لاہور‘ لنڈا بازار میں آٹے چینی کا ڈپو چلاتا تھا۔ ایک روز اس کا لڑکا سات صد روپے لے کر گھر سے غائب ہو گیا۔ فقیر محمد نے اپنے سب رشتے داروں کے ہاں اس کو تلاش کیا مگر نہ مل سکا۔ بسیار کوشش کے بعد مایوس ہو کر دربار شریف حاضر ہوا اور دعا کے لیے عرض پیش کی۔ حضور سرکارِ عالی قدس سرہٗ العزیز نے فرمایا کہ تمہارا لڑکا اپنے ایک دوست سے ساز باز کر کے بیرونِ ملک جا رہا ہے۔ اگر تم آج دعا کے لیے نہ آتے تو کل تمہارا لڑکا ہمیشہ کے لیے ملک سے باہر چلا جاتا۔

حضور سرکارِ عالی قدس سرہٗ العزیز نے فقیر محمد کی حوصلہ افزائی فرمائی اور بتایا کہ ہم نے لڑکے کو ہدایت کر دی ہے کہ فوراً واپس لاہور آ جائے‘ اس کے والدین بہت پریشان ہیں۔ نیز فرمایا کہ کراچی میں جو لوگ صاحب ِ امر‘ باطنی امور کی سر انجامی پر معمور ہیں‘ ان کو ہم نے ہدایت کی ہے کہ تمہارے لڑکے کو اپنی نگرانی میں واپس کروا دیں۔ تمہارا لڑکا تین روز بعد تمہارے پاس آ جائے گا۔ لڑکا تین دن بعد بمع رقم واپس گھر آ گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے