جمعرات، 28 نومبر، 2013

بیعت کا حکمِ قرآنی – ملفوظاتِ محبوبِ ذات

اِنَّ الَّذِيْنَ يُبَايِعُوْنَكَ اِنَّمَا يُبَايِعُوْنَ اللّٰهَ ۭ يَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَيْدِيْهِمْ ۚ فَمَنْ نَّكَثَ فَاِنَّمَا يَنْكُثُ عَلٰي نَفْسِهٖ ۚ وَمَنْ اَوْفٰى بِمَا عٰهَدَ عَلَيْهُ اللّٰهَ فَسَيُؤْتِيْهِ اَجْرًا عَظِيْمًا

ترجمہ۔    اے نبی اکرم ﷺ! جو لوگ تمہارے ہاتھ پر بیعت کر رہے ہیں‘ وہ خدا سے ہی بیعت کر رہے ہیں۔ خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے۔ جو اس اقرار کو ادا نہ کرے گا جو بیعت ہوتے وقت اس نے کیا تھا تو اس کا وبال اسی پر پڑے گا۔ اور جس نے عہد پورا کیا پس اس نے بڑا اجر پایا۔

(سورۃ الفتح، آیت ۱۰)


لَقَدْ رَضِيَ اللّٰهُ عَنِ الْمُؤْمِنِيْنَ اِذْ يُبَايِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِيْ قُلُوْبِهِمْ فَاَنْزَلَ السَّكِيْنَةَ عَلَيْهِمْ وَاَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيْــبًا

ترجمہ۔    پس راضی ہوا اللہ مومنوں سے جس وقت وہ تیری بیعت کر رہے تھے‘ درخت کے نیچے۔ اللہ تعالیٰ ان کی دلی عقیدت سے خوش ہوا اور ان کو اطمینانِ قلب عنایت کیا اور ان کو فتح دی۔

(سورۃ الفتح، آیت ۱۸)


قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ

ترجمہ۔    فرما دیجئے محمد مصطفےٰ ﷺ! کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری متابعت کرو تاکہ اللہ تعالیٰ تم کو دوست رکھے۔

(سورۃ آلِ عمران، آیت۳۱)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے