جمعرات، 30 اپریل، 2009

Poetry by Hazrat Mehboob-e-Zaat (1898 – 1961) (محمد محمد )

 

محمد ﷺ محمد ﷺ پکارا کروں گی

اسی سے میں دل کو سہارا کروں گی

پیا بھول جانا نہیں اس بندی کو

یہی عرض رو رو گزارا کروں گی

اسی سے میں دل کو سہارا کروں گی

 

پیا کے پیارے میں رستہ میں رہ کر

یہ فرقت کی گھڑیاں گزارا کروں گی

لگی آگ من میں بجائیو محمد ﷺ

پیا کو میں ایسے پکارا کروں گی

اسی سے میں دل کوسہارا کروں گی

 

جاؤ ری سیو پیا سے یہ کہہ دو

دردِ ہجر میں میں گزارا کروں گی

پیا مجھ کو اِک دن ملیو خدارا

یہی رات دن میں چتارا کروں گی

اسی سے میں دل کو سہارا کروں گی

 

تڑپتا ہے دل اور پھڑکتی ہیں آنکھیں

پیا کے میں درشن کو جایا کروں گی

وہ فرقت کے صدمے اس عاجز سے سن کر

پیا پاس میں جو سنایا کروں گی

اسی سے میں دل کو سہارا کروں گی

 

محمد ﷺ محمد ﷺ پکارا کروں گی

اسی سے میں دل کو سہارا کروں گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے