جمعہ، 24 اپریل، 2009

Poetry by Hazrat Mehboob-e-Zaat (1898 - 1961) (اطاعت مصطفےٰ)

خدا کی عین اطاعت جو اطاعت مصطفےٰ کی ہے

خدا کی ہے محبت جو محبت مصطفےٰ کی ہے

اطاعت جو کرے مومن خدا خوش ہوتا ہے اس سے

معزز اس کو کرتا ہے عنایت مصطفےٰ کی ہے

اطاعت کر تو اے مومن یہ اس کی ہدایت ہے

خدا کی ہے خوشی اس میں شفاعت مصطفےٰ کی ہے

نفس مغلوب ہوتا ہے وہ شیطان دور ہوتا ہے

خدا کے گھر میں ہے عزت یہ عظمت مصطفےٰ کی ہے

یہ دنیا اس پہ مرتی ہے وہ نفرت اس سے کرتا ہے

خدا خود جلوہ گر اس میں یہ برکت مصطفےٰ کی ہے

اطاعت فرض ہے تجھ پر تو اے مومن سمجھ اس کو

خدا کا قرب حاصل کر یہ عزت مصطفےٰ کی ہے

اطاعتِ مصطفےٰ سے تو خدا کا فضل ڈھونڈ عاجز

خدا کی ہے رضا اس میں یہ خلوت مصطفےٰ کی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے