اتوار، 20 مئی، 2012

ملفوظاتِ محبوبِ ذات - حمد ربِ ذو الجلال از سالک

حمد رب ذو الجلال

اے خالق و مالک ربّ علیٰ، سبحان اللہ سبحان اللہ
تو رب ہے میرا میں بندہ تیرا سبحان اللہ سبحان اللہ
ہم مانگتے ہیں تو معلیٰ ہے، ہم بندے ہیں تو مولیٰ ہے
محتاج تیرا ہر شاہ و گدا سبحان اللہ سبحان اللہ
ہم جرم کریں تو عفو کرے، ہم قہر کریں تو مہر کرے
گھیرے ہے جہاں کو فضل تیرا سبحان اللہ سبحان اللہ
تو والی ہے ہر بے کس کا تو حامی ہے ہر بے بس کا
ہر اک کے لئے در تیرا کھلا سبحان اللہ سبحان اللہ
ہم عیبی ہیں ستار ہے تو، ہم مجرم ہیں غفار ہے تو
بدکاروں پر بھی ایسی عطا سبحان اللہ سبحان اللہ
تیرے عشق میں روئے مرغ سحر تیرا نام ہے مرہم زخم جگر
تیرے نام پہ میری جان فدا سبحان اللہ سبحان اللہ
یہ سالکؔ مجرم آیا ہے اور خالی جھولی لایا ہے
دے صدقہ رحمت عالم کا سبحان اللہ سبحان اللہ

سالکؔ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے