جمعہ، 20 جون، 2014

گوالیار کے راجہ کے لیے اولادِ نرینہ کی دعا – ملفوظاتِ محبوبِ ذات

ریاست گوالیار کا راجہ‘ حضرت محبوبِ ذات قدس سرہٗ العزیز کی بارگاہ میں نرینہ اولاد کی دعا کے لیے حاضر ہوا۔ آپ نے دعا فرمائی۔ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا، لڑکا پیدا ہوا۔ راجہ‘ رانی، لڑکے کو لے کر شکریہ ادا کرنے کے لیے دوبارہ بارگاہِ عالیہ میں حاضر ہوئے۔ راجہ صاحب نے عرض کی‘ حضور آپ کے لیے ایک ہاتھی اور اس پر ایک لاکھ روپے کا سامان بطورِ نذرانہ لایا ہوں‘ قبول فرمائیں۔ لیکن آپ قدس سرہٗ العزیز نے ہاتھی اور نذرانہ یہ کہہ کر راجہ کو واپس کر دیا کہ ہم دعا کا معاوضہ نہیں لیتے۔ اس پر راجہ حیرت زدہ ہوا اور آپ کی اس شانِ بے نیازی سے بے حد مرعوب ہوا۔

کرشن مہاراج کے درشن

اس کے بعد راجہ نے درخواست کی‘ حضور نے اتنا کرم فرمایا ہے تو ایک کرم اور فرما دیں اور مجھے کرشن مہا راج کے درشن کروا دیں۔ میری مدت سے تمنا ہے۔ لہٰذا آپ نے توجہ فرمائی‘ کرشن مہا راج آئے اور راجہ کو اپنے درشن کرائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے