بدھ، 31 جولائی، 2013

مناقبِ امیر المؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ – ملفوظاتِ محبوبِ ذات

حصولِ حقیقت اور معرفت آپ کی عظمت و توقیر بہت زیادہ ہے۔

القابات: امیر المؤمنین‘ المرتضیٰ‘ اسد اللہ‘ کرّرار غیرِ فرّرار‘ الغالب‘ حیدر

کنیت: ابو الحسن‘ ابو تراب
حلیہ مبارک:    آپ کا قد میانہ‘ سینہ چوڑا اور کلائیاں نہایت مضبوط تھیں۔

رنگ گندمی‘ آنکھیں بڑی بڑی‘ ریش مبارک طویل اور چوڑی تھی۔ چہرہ با رونق اور حَسین جسم کے طاقتور اور دل کے مضبوط تھے۔


حضرت رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

من كنت مولا فهذا علي مولا

جس کا میں مولا، اس کا علی مولا۔    (ترمذی شریف)

 

لا فتى إلا علي

نہیں کوئی جوانمرد مگر علی۔

 

أنا مدينة العلم وعلي بابها

میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ۔

 

إنا عليا مني وأنا منه

علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں۔

 

هو ولي كل مؤمن

اور علی ہر مومن کا دوست اور مددگار ہے۔

 

أنت مني بمنزلة هارون من موسي إلا لا نبي بعدي

علی میرے لیے ایسے ہے جیسے موسیٰ کے لیے ہارون لیکن میرے بعد کوئی نبی نہ ہو گا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنی رائے دیجئے